ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں قومی کرکٹ ٹیم کی سیمی فائنل میں جیت کی خوشی میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کپتان بابراعظم کی بجائے پی ٹی آئی رہنما بابراعوان کو مبارک باد دے بیٹھے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے غلطی سے بابراعوان کو مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ بابراعوان اور قومی ٹیم کو جیت کی بہت مبارک باد!
عمران خان کی یہ ٹوئٹ تین چار منٹ تک لائیو رہی بعد ازاں غلطی کا اندازہ ہونے کے بعد اسے ڈیلیٹ کر کے درست نام کے ساتھ دوبارہ ٹوئٹ کیا گیا۔
خیال رہے کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔