یہ چاہتے تھے ڈی جی آئی ایس آئی ان کیلئے سیاسی طور پر سود مند ہو، خواجہ آصف


اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایک شخص کا اقتدار چھن جانے سے ذہنی توازن ایسا ہوگیا ہے کہ ہر کسی کو گالی دیتا ہے، یہ چاہتے تھے ڈی جی آئی ایس آئی ان کیلئے سیاسی طور پر سود مند ہو۔

ہمارے نامزد نام شامل نہیں تو ایف آئی آر قبول نہیں، فواد چودھری

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گڑ بڑ پنجاب میں ہو رہی ہے، پنجاب پولیس ان کی اعانت کر رہی ہے، تھانے، پولیس اور ایف آئی آر کا اندراج پنجاب پولیس کے ہاتھ میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ چاہتے تھے ڈی جی آئی ایس آئی ان کیلئے سیاسی طور پر سودمند ہو، تعریف کرنی چاہیے ادارے آئین و قانون کی پابندی کرنے کا کہہ رہے ہیں، عمران خان کو مسئلہ ہے کہ ان کیلئے قوالی نہیں ہو رہی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے ایف آئی آر کی قانونی ضرورت پوری نہیں کی، پنجاب پولیس نے کرائم سین محفوظ نہیں کیا، کرنا چاہئے تھا، صدر کو لکھے گئے عمران خان کے خط کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیرآباد تک ان کے ساتھ کتنے لوگ تھے؟ آگے جا کر بے نقاب ہو جاتے۔


متعلقہ خبریں