اسلام آباد: سال رواں کا دوسرا اور آخری چاند گرہن 8 نومبر 2022 کو ہو گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا دوسرا اور آخری مکمل چاند گرہن8 نومبرکو ہو گا جب کہ پاکستان میں اس کا مشاہدہ جزوری طور پر کیا جا سکے گا۔
اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 8 نومبر کو لگنے والے مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ ایشیا کےکچھ حصوں اور آسٹریلیا میں کیا جا سکے گا۔