گھر میں شوہر کی خدمت بیوی کی ذمہ داری نہیں: مصری عالم کا فتویٰ


مصرکے ایک عالم دین نے فتوی دیا ہے کہ گھر میں شوہر کی خدمت بیوی کی ذمہ داری نہیں ہے۔

العربیہ اردو کی رپورٹ کے مطابق مصر کی معروف یونیورسٹی جامعہ الازھر کے ایک پروفیسر ڈاکٹراحمد کریما کا ایک تازہ فتویٰ سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے ہے کہ ایک بیوی کو گھرمیں اپنے شوہرکی خدمت کرنا ضروری نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیوی کو اپنے شوہر کی خدمت کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور یہ کہ اپنے شوہر کے گھر عورت کی خدمت کرنا فضیلت کے ساتھ سلوک کا معاملہ ہے ، جو اسلام میں شادی کی مضبوطی کی بنیاد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فقہا میں ہے کہ بیوی شوہر کی خدمت کر سکتی ہے یہ جائز عمل ہے تاہم شوہر بھی بیوی کی مدد ضرور کیا کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ  گھر کے کام کاج میں بیوی کا ہاتھ بٹانا چاہیے کیونکہ شوہر پر گھر کے اندر اپنی بیوی کی خدمت کرنے کا الزام عائد کیا جاتا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹراحمد کریما کا یہ بیان سوشل میڈیا پرتنازع کا باعث بن گیا ہے۔


متعلقہ خبریں