تبدیلی گھر بیٹھ کر نہیں آتی، عوام ساتھ دے، فواد چودھری


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ گھر میں بیٹھ کر تبدیلی نہیں آتی امید عوام ساتھ دے گی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ پی ٹی آئی کا معاملہ نہیں بلکہ ملکی سیاسی نظام کو بدلنے کے خواہشمند لوگ لانگ مارچ کا حصے بنے۔ گھر میں بیٹھ کر تبدیلی نہیں آتی اور ہمیں عوام سے توقع ہے کہ وہ ساتھ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر گزشتہ روز مظاہرے ہوئے اور عوام کا مطالبہ ہے کہ ادارے آئینی کردار میں واپس جائیں۔ خرم دستگیر نے اعتراف کیا کہ ہم نے بینرز لگائے تو خرم دستگیر کو گرفتار کیوں نہیں کیا گیا اور ان کو جیل میں ہونا چاہیے۔

فواد چودھری نے کہا کہ پنجاب حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں خرم دستگیر کو گرفتار کیا جائے۔ خرم دستگیر کے والد نے فاطمہ جناح کے خلاف مہم چلائی تھی۔ پاکستان سے زیادہ بڑے مظاہرے لندن ایون فیلڈ کے باہر ہوتے ہیں اور شریف فیملی کی ساری توجہ اس وقت اپنے پیسے کو ٹھکانے لگانے پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پر تنقید، کامران شاہد کو سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں آ لیا

انہوں نے کہا کہ مریم نواز ایون فیلڈ کو بیچ کر گاؤں میں محل خریدنا چاہتی ہیں اور مریم نواز سیاست سے دور رہ کر مالی معاملات دیکھنا چاہتی ہیں۔ فروخت کیے گئے اپارٹمنٹ کا 100 ملین ڈالر وصول کیا گیا اور 11 سو ارب روپے کے جو ریفرنسز ہوئے تھے یہ ان کا نہیں قوم کا پیسہ ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان صحافیوں کو پیسے نہیں دیتے اور یہ ملکی نظام کو ٹھیک کرنے کی تحریک ہے۔ آج ہمارا پانچواں دن ہے ہم کنٹینر پر ہیں اور اپنی مرضی سے چلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کس دن کہاں پہنچنا ہے یہ ہم تاریخ دیں گے اور بدلیں گے۔ حکمرانوں کو تھکا تھکا کے ماریں گے۔


متعلقہ خبریں