راولپنڈی: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا ہے جس کے نتیجے میں چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، چار دہشت گرد ہلاک
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے ساتھ دہشت گردوں کی فائرنگ کے تبادلے میں دو جوان شہید ہوئے ہیں، شہدا میں سپاہی شفیع اللہ اور سپاہی محمد قیصر شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد بھی برآمد ہوا ہے جب کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے بلوچستان میں سیکیورٹی فورسزکے دو سپاہیوں کی شہادت پراظہارافسوس
کرتے ہوئے سپاہی شفیع اللہ شہید اورسپاہی محمد قیصرشہید کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد ہلاک
آصف علی زرداری نے اس حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے افسرز اور جوان ملک اور قوم کیلئے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں۔ انہوں نے شہدا کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔