خیبر پختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ کی نامزدگی پر ڈیڈ لاک برقرار


پشاور: خیبرپختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ کی نامزدگی پر سابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک ابھی تک برقرار ہے۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک اور اپوزیشن رہنما مولانا لطف الرحمان آج شام  ملاقات کریں گے جس میں نگراں وزیراعلیٰ کی نامزدگی پرغورکیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت نگراں وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے لئے دو سابق بیوروکریٹس ریٹائرڈ  وفاقی سیکرٹری اور ممبر نیپرا حمایت اللہ خان اور سابق چیف سیکرٹری بزرگ شخصیت سنگ مرجان خان کے نام  زیرغور ہیں، پرویز خٹک سابق اپوزیشن لیڈر کو زیر تجویز ناموں پر قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔

تین دن میں اتفاق رائے نہ ہونے کی صورت میں پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو نگراں وزیراعلیٰ کا فیصلہ کرے گی۔

اس سے پہلے یہ اطلاعات منظرعام پرآئی تھیں کہ منظورآفریدی کے نام پر وزیراعلیٰ اوراپوزیشن رہنما کے درمیان اتفاق رائے ہو گیا ہے تاہم بعد میں یہ نام واپس لے لیا گیا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان شوکت یوسف زئی نے تصدیق کی تھی کہ منظورآفریدی کا نام بطورنگراں وزیراعلی واپس لے لیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں