عمران خان اگلا الیکشن لڑ سکتے ہیں ،فیصل چودھری


ایڈووکیٹ فیصل چودھری نے کہا ہے کہ آج کے فیصلے کے مطابق عمران خان اگلا الیکشن لڑ سکتے ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام ’پاکستان کا سوال‘ میں الیکشن کمیشن کے عمران خان کو نااہل کرنے کے فیصلے سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ میانوالی کی سیٹ کا ہے،فیصلے کی کاپی کیلئے الیکشن کمیشن کو درخواست دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصلے کا فارمل آرڈر ہے ہی نہیں،جب فیصلہ سنایا جاتا ہے تو فیصلے کی کاپی فوری طور پر فراہم کی جاتی ہے۔

عمران خان نااہل، ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج، شیلنگ

انہوں نے کہا کہ سیکشن 137 الیکشن ایکٹ کے تحت انہوں نے فیصلہ دیا ہے۔


متعلقہ خبریں