وفاق سے پیسے لینے سپریم کورٹ جا سکتے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے وفاق سے پیسے لینے کے لیے سپریم کورٹ جائیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ حالیہ ضمنی انتخابات کے نتائج سب کے سامنے ہیں جبکہ شہباز شریف ہماری حکومت کو عدم استحکام کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 16 اکتوبر کو عوام نے مخالفین کو بڑی شکست سے دوچار کیا اور ہو سکتا ہے وفاق سے پیسے لینے کے لیے ہم سپریم کورٹ جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا

پرویز الہیٰ نے کہا کہ لاہور کے لیے ایک بڑا منصوبہ لا رہے ہیں جو شہر کے لیے بڑا تحفہ ہو گا۔ وفاق ہمیں گندم خریدنے کی اجازت نہیں دے رہی اور وفاق کے ذمہ پنجاب کا 170 ارب روپے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی دشمنی واضح ہو گئی وہ گندم درآمد کرنے کی اجازت نہیں دے رہی۔


متعلقہ خبریں