ضمنی الیکشن:الیکشن کمیشن کاموبائل فون کے استعمال کا نوٹس

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے  ضمنی انتخابات میں  بعض پولنگ اسٹیشنز میں موبائل فون کے استعمال کا نوٹس لے لیا۔

الیکشن کمیشن  نے پولنگ کے دوران موبائل استعمال پر سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔متعلقہ آر اوز، ڈی آر اوز اور صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ووٹرز پولنگ اسٹیشن میں ووٹرز کا موبائل لے جانا سختی سے منع ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق یہ سیکریسی آف بیلٹ پیپر کی خلاف ورزی ہے۔جس پر موبائل ضبط اور ملزم حوالے پولیس کیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ  ملتان میں بعض پولنگ اسٹیشنز سے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سامنے آئی ہے۔ پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون کا عام استعمال کیا جارہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پولنگ پر اثر انداز ہونے والوں کوفوری گرفتارکیا جائے،الیکشن کمیشن

ووٹر نے علی موسیٰ گیلانی کے نام پر سٹیمپ لگائی تصویر بنائی اور وائرل کردی۔بیلٹ پیپر پر الیکشن کمیشن کی مہر بھی موجود ہے۔

دوسری جانب پولنگ اسٹیشن 72 سے پی ٹی آئی کے یوسی چیئرمین کو حراست میں لے لیا گیاہے۔ریٹرننگ آفیسر کا کہنا ہے کہ  حامد جنجوعہ غیر متعلقہ طور خواتین پولنگ اسٹیشن میں موجود تھے۔پولنگ اسٹیشن میں موبائل سے فوٹیج بنا رہے تھے۔


متعلقہ خبریں