اسلام آباد میں احتجاج کرنے والوں کیلئے جگہ مختص کی جائے، تاجر رہنما کی عدالتوں سے درخواست

اسلام آباد میں احتجاج کرنے والوں کیلئے جگہ مختص کی جائے، تاجر رہنما کی عدالتوں سے درخواست

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تاجر رہنما اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر شیخ جمشید نے عدالتوں سے درخواست کی ہے کہ احتجاج کرنے والوں کے لیے جگہ مختص کی جائے۔

لانگ مارچ ہوگا،تیاری مکمل،شہباز،رانا الٹے لٹک جائیں کچھ نہیں کرسکتے، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق نیشنل پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ جمشید نے کہا کہ جو بھی جتھہ آتا ہے وہ اسلام آباد میں آکر بیٹھ جاتا ہے لیکن ضروری ہے کہ اسلام آباد میں احتجاج کے لیے داخل ہونے والوں کو پریڈ گراؤنڈ سے آگے نہ آنے دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں رہنے والوں اور کاروبار کرنے والوں کے بھی کچھ حقوق ہیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ ہمارے حقوق کی حفاظت کون کرے گا؟

عمران خان کے ممکنہ لانگ مارچ کیلئے پولیس تیار ، حکمت عملی سامنے آگئی

شیخ جمشید نے کہا کہ جب بھی اسلام آباد میں احتجاج ہوتا ہے تو آبپارہ اور بلیو ایریا بہت زیادہ متاثر ہوتے ہیں،  حکومت کی جانب سے شیلنگ کرنے کے بھی ہم حق میں نہیں ہیں۔

تاجر رہنما نے کہا کہ احتجاج کی وجہ سے بچے اسکول نہیں جا سکتے ہیں، کاروبار زندگی بری طرح سے متاثر ہوتا ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ احتجاج کرنے والوں کو شہر کے باہر مخصوص جگہ دی جائے۔

نواز شریف کی واپسی پر اعتراض نہیں، لانگ مارچ کی تاریخ دو تین دن میں بتادیں گے، فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تاجر رہنما شیخ جمشید نے کہا کہ احتجاج کرنے والوں کے ساتھ ہر طرح کے لوگ آتے ہیں۔


متعلقہ خبریں