وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار الیاس کا گروپ سینٹورس اسلام آباد کا مالک

اسلام آباد کے سینٹورس شاپنگ مال میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

اسلام آباد: وکی پیڈیا کے تحت سینٹورس مال میں بچوں کے لیے کھیل کے میدان کی شکل میں تفریح ​کا سامان ہے جسے “فن سٹی” کا نام دیا گیا ہے جب کہ فلم تھیٹر “دی سینٹورس سینیپلیکس” کے نام سے جانا جاتا ہے۔ پلے ایریا اور سنیما دونوں مال کی چوتھی منزل پر واقع ہیں۔

اسلام آباد کے سینٹورس شاپنگ مال میں آتشزدگی، راولپنڈی سے بھی فائر بریگیڈ طلب

وکی پیڈیا کے مطابق سینٹورس اسلام آباد میں فوڈ کورٹ مال کی چوتھی منزل پر واقع ہے جس میں متعدد مقامی اور بین الاقوامی فاسٹ فوڈ چینز شامل ہیں، بین الاقوامی کافی شاپس بھی پورے مال میں واقع ہیں۔

سینٹورس اسلام آباد برطانوی آرکیٹیکچرل فرم ’WS Atkins ‘کی طرف سے ڈیزائن کیا گیا منصوبہ ہے جو ایک چار منزلہ شاپنگ مال، ایک فائیو اسٹار ہوٹل، دو رہائشی ٹاورز، ایک کارپوریٹ ٹاور اور تین فلک بوس عمارتوں پر مشتمل ہے، کارپوریٹ دفاتر، 250 سے زائد دکانیں اور رہائشی اپارٹمنٹس اس میں شامل ہیں۔

سینٹورس مال تجاوزات کیس: عدالت متعلقہ حکام پر برہم

ہم نیوز کے مطابق یہ اعداد و شمار وکی پیڈیا پر درج ہیں جس کے تحت ایف 8/4 اسلام آباد میں واقع سینٹورس مال کی تعمیر کی تخمینہ لاگت 15 ارب روپے تھی، تعمیر کا آغاز 2006 میں ہوا تھا اور 2015 میں یہ منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچا تھا۔


متعلقہ خبریں