اسلام آباد کے سینٹورس شاپنگ مال میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سینٹورس مال میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار الیاس کا گروپ سینٹورس اسلام آباد کا مالک

ہم نیوز کے مطابق یہ بات چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ریٹائرڈ) عثمان نے بتایا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ سینٹورس مال میں لگی آگ کو دو گھنٹے کے آپریشن کے بعد کنٹرول کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں بتایا ہے کہ سینٹورس مال میں لگی آگ پر قابو پانے میں فائر بریگیڈ، نیوی، ایئر فورس اور ریسکیو 1122 نے حصہ لیا۔

سینٹورس مال میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فائر بریگیڈ اور امدادی اداروں کے رضاکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوع پر پہنچ گئی تھی۔

سینٹورس مال تجاوزات کیس: عدالت متعلقہ حکام پر برہم

ہم نیوز نے ڈی سی اسلام آباد کے حوالے سے بتایا تھا کہ سینٹورس شاپنگ مال میں آگ لگنے کے فوری بعد موجود تمام افراد کا بحفاظت نکال لیا گیا تھا اور آگ پر قابو پانے کے لیے راولپنڈی سے بھی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں منگوالی گئی تھیں۔

وزیراعظم میاں شہبازشریف نے بھی سینٹورس مال میں لگنے والی آتشزدگی کا نوٹس لیتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں اور حکام کو ہدایت کی تھی کہ آگ پر قابو پانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات فوری طور پر کریں۔

پاک بحریہ اور پاکستان ایئرفورس کی ٹیمیں بھی اسلام آباد کے سینٹورس شاپنگ مال میں لگی آگ بجھانے میں معاونت کے لیے پہنچ گئی تھیں۔

فائر بریگیڈ کے حوالے سے ہم نیوز نے بتایا تھا کہ آگ سینٹورس شاپنگ مال کے چوتھے فلور پر فوڈ کورٹ میں لگی
ہے جس کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

آگ کے دھویں کو شہر میں دور دور تک دیکھا جا سکتا ہے جب کہ انتظامیہ اور پولیس نے سینٹورس کو مکمل طور پر سیل کردیا ہے۔

بھارت: ای موٹرسائیکل شو روم میں آگ لگنے سے خاتون سمیت 8 افراد ہلاک

ہم نیوز کو جائے وقوع پر موجود انتظامیہ اور پولیس کے حکام نے بتایا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لیے ریسکیو کی ٹیمیں مصروف عمل ہیں۔

اسلام آباد پولیس ترجمان کے مطابق سینٹورس مال کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے، جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہونگی، سینٹورس مال بند رہے گا اور کسی کو بھی شاپنگ مال میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔

سینٹورس مال، صفا گولڈ اور شفا اسپتال کے خلاف سپریم کورٹ کے احکامات

واضح رہے کہ سینٹورس شہر کا معروف اور مصروف ترین شاپنگ مال ہے جس کی اوپری منزل پر رہائشی فلیٹس ہیں۔ عام دنوں میں بھی لوگوں کی بہت بڑی تعداد وہاں خریداری کے لیے موجود ہوتی ہے۔


متعلقہ خبریں