ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

میگا ایونٹ میں قومی ویمنز ٹیم اپنا پہلا میچ بھارت کیخلاف کھیلے گی۔ روایتی حریفوں کے درمیان میچ 12 فروری کو ہوگا۔

قومی ویمنز ٹیم اپنا دوسرا میچ آئرلینڈ کیخلاف 15 فروری کو کھیلے گی۔ 19فروری کو پاکستانی ٹیم اپنے تیسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کا سامنا کرے گی۔

WT20WC 2023

قومی ویمنز ٹیم اپنے گروپ کا آخری میچ انگلینڈ کیخلاف 21 فروری کو کھیلے گی۔

ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 23 اور 24 فروری کو شیڈول ہیں جب کہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2023 کا فائنل 26 فروری کو کھیلا جائیگا۔


متعلقہ خبریں