کسان اتحاد نے حکومت کو کل صبح 11 بجے تک کی ڈیڈ لائن دے دی

رانا ثنا اللہ نے یقین دہانی کرائی ہے صبح مسئلہ حل کریں گے، ہم انتظار کریں گے، چیئرمین کسان اتحاد

اسلام آباد: کسان اتحاد نے حکومت کو کل صبح 11 بجے تک کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ بات نہ مانی تو ڈی چوک کا رخ کریں گے۔

پیٹرول 12 روپے 63 پیسے سستا

ہم نیوز کے مطابق یہ بات چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے فیصل ایونیو پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

خالد حسین باٹھ نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، ڈی سی اور اے سی سے ملاقاتیں اور بات چیت ہوئی ہے لیکن کل کا دن آخری ہو گا کیونکہ اب میرے ہاتھ سے بھی چیزیں نکل رہی ہیں۔

چیئرمین کسان اتحاد نے کہا کہ کسان بھائی بھوک سے مر رہے ہیں، اب صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، میں نے کسانوں سے آج رات تک کا وقت لیا ہے اور اگر کل تک بات نہ مانی تو صبح گیارہ بجے ڈی چوک کا رخ کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں خالد حسین باٹھ نے واضح طور پر کہا کہ حکومت کو کل تک کی وارننگ دے رہے ہیں۔ انہوں ںے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ حکومت کے ہاتھ سے بھی نکل سکتا ہے۔

مذاکرات میں ڈیڈلاک، کسان اتحاد کا دھرنا تیسرے روز جاری

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں خالد حسین باٹھ نے کہا کہ کسان کل کفن باندھ کر مرنے جا رہے ہیں، ہم کسانوں کی لڑائی لڑنے جا رہے ہیں اور ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈہ نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں