سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے کہا ہے کہ ان کے والد آصف زرداری کورونا کےبعد کےاثرات سےگزررہےہیں،ان کے پھیپڑوں کےقریب پانی جمع ہوگیاہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے بتایا کہ سابق صدر آصف زرداری کا گزشتہ ماہ بھی کراچی میں علاج ہوا تھا،جس کے باعث وہ سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ نہیں کرسکے۔
بختاور بھٹو نے سابق صدر کی بہتر صحت کے لیے دعا کرنے والوں کو شکریہ بھی ادا کیا۔
P @AAliZardari experiencing some post covid concerns – reappearance of water near lung (did procedure last month in Karachi too) which is why he has not been physically seen during floods but blessed with children who have been going in his stead. Thank u 4 all msgs & prayers🙏❤️
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) September 28, 2022