آصف زرداری کی طبیعت ناساز، کراچی کے نجی اسپتال میں داخل

لوگوں کو پہلے امیر کرو پھر ٹیکس لگاؤ، میثاق معیشت کیا جائے، زرداری

فائل فوٹو


کراچی : سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے جس کے بعد انہیں کلفٹن کے نجی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

اداروں کو متنازع نہیں بننے دیں گے،سپاہی سے لیکر جرنیل تک ہر ایک محب وطن ہے، آصف زرداری

ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ اسپتال میں آصف زرداری کے پھیپھڑوں کا معائنہ کیا جائے گا اور ساتھ ہی ان کے دیگر ٹیسٹس بھی کیے جائیں گے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق سابق صدر پاکستان گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے علیل ہیں۔

ایک شخص فوج، پولیس اور عدلیہ کو دھمکیاں دے رہا ہے، رٹ قائم کرنا پڑے گی، زرداری

واضح رہے کہ آصف زرداری اس سے قبل بھی اسی اسپتال میں مختلف مواقع پر زیر علاج رہے ہیں اور ان کا علاج کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں