سیاسی لیڈر شپ کو سیاسی استحکام کے لیے مذاکرات کرنا ہوں گے، چیف جسٹس


اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطا بندیال نے کہا ہے کہ جمہوریت کا استحکام آئین وقانون کی بالادستی سے وابستہ ہے، گڈ گورننس بھی قانون کی بالادستی کا ایک اہم جزو ہے، سیاسی لیڈر شپ کو سیاسی استحکام کے لیے مذاکرات کرنا ہوں گے، سیاسی مسائل کا حل مذاکرات سے ہی نکل سکتا ہے۔

وکلا معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،چیف جسٹس عمر عطا بندیال

ہم نیوزکے مطابق 9 ویں بین الاقوامی جوڈیشل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، جوڈیشل کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد دی، شرکائے کانفرنس کا خیر مقدم کیا، شرکا کو تقاریر کو صبر و تحمل سے سننے کو قابل ستائش گردانا اور کہا کہ کانفرنس سے عدالتی نظام کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان عوام کے امنگوں کا ترجمان ہے، آئین پاکستان میں عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا گیا ہے، یوسف رضا گیلانی کیس میں آئین کی پاسداری کی گئی، نعمت اللہ کیس میں آئین کی شق 9 پر عمل درآمد یقینی بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ نے بلا تعصب قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا، عدلیہ نے معاشرے کے محروم طبقے کے حقوق کے تحفظ کیلئے یادگار فیصلے کیے، حالیہ سیلاب سے پاکستان میں بہت تباہی آئی ہے، سیلاب متاثرین کے دکھوں کا مداوا کرنے کیلئے عدلیہ بھی کردار ادا کر رہی ہے، آئین کی شق 9 کے تحت عوامی حقوق کا تحفظ عدلیہ کی ذمہ داری ہے۔

کچھ لو، کچھ دو کے فارمولے کے تحت چلنا چاہیے،سیاستدان اکھٹے نہ ہوئے تو تاریخ ذمہ دار ٹھہرائے گی، پر اعتماد ہوں جلد راستہ نکل آئیگا، صدر مملکت

چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ حالیہ سیلاب قانون سازوں کیلئے ویک اپ کال ہے، انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے سپریم کورٹ نے سوموٹونوٹسز لیے، کمزور اور پسے طبقے کے حقوق کو عدلیہ نے اپنے فیصلوں سے محفوظ کیا۔

چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی اور اقلیتوں کے تحفظ کیلئے عدلیہ نے وفاقی حکومت کو احکامات جاری کیے، عدم اعتماد کی تحریک میں قومی اسمبلی کو تحلیل کردیا گیا، سپریم کورٹ نے اسمبلی کی تحلیل اور ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کوغیر آئینی قرار دیا، ڈپٹی اسپیکر پنجاب نے آئین سے متصادم رولنگ دی، عدالت نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کو کالعدم قرار دے کر آئین کا نفاذ کیا۔

ہر حکومت کو میڈیا کی آزادی سے چڑ ہوتی ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

ہم نیوز کے مطابق چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے اپنے خطاب میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں