اسلام آباد: چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ انقلاب ہماری دہلیز پر دستک دے رہا ہے، پرامن الیکشن کے ذریعے راستہ فراہم کیا جائے، انتخابات پی ٹی آئی کی نہیں ملک کی ضرورت ہیں۔
پرامن انقلاب کا راستہ روکا تو گیم سب کے ہاتھ سے نکل جائے گی، عمران خان
ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے یہ بات پنجاب کی صوبائی کابینہ کے اراکین سے ملاقات کے دوران کہی۔
انہوں نے کابینہ اراکین کو پنجاب کے ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نتائج پی ٹی آئی پر عوامی اعتماد کا اظہار ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ پرویز الہٰی ایک عملی سیاستدان ہیں، ہم نے بھرپور ساتھ دینا ہے، پنجاب میں پی ٹی آئی سے عوام حقیقی آزادی کے ایجنڈے کی تکمیل کی توقع کر رہے ہیں۔ ملاقات میں صوبہ پنجاب کی انتظامی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات
ہم نیوز کے مطابق عمران خان نے کہا کہ پنجاب کی کابینہ اور پارلیمانی پارٹی حقیقی آزادی کے مؤقف پر عوام کے ساتھ کھڑی رہے، عوام ہمارے ساتھ ہیں، ہمیں جلد انتخابات کی جانب بڑھنا ہے۔