متحدہ عرب امارات نے’’ووئی سٹینڈ ٹوگیدر‘‘ پروگرام کے تحت پاکستان کو 12 سو ٹن خوراک پہنچا دی۔
اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد الزابی نے پروگرام بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات دانشمندانہ قیادت کے تعاون سے فلاحی کاموں کے تصور کو انسانی اقدار میں تبدیل کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھائیوں کی مدد کے لیے ”ووئی اسٹینڈ ٹوگیدر” اقدام کی عظیم کامیابی ان عظیم اقدار کی ایک مثال ہے۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کا سیلاب متاثرین کیلئے ایک کروڑ ڈالر دینے کا اعلان
اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفیر نے مزید کہا کہ “ووئی اسٹینڈ ٹوگیدر” اقدام کے لیے متحدہ عرب امارات بھر سے سینکڑوں رضاکار شامل ہوئے ہیں اور اس مہم کے ذریعے 12 سو ٹن خوراک اکٹھی ہوئی ہے جس میں 30,000 فوڈ پیکجز بھی شامل ہیں۔
ایک اماراتی امدادی جہاز 2,750 ٹن خوراک، طبی اور امدادی اشیاء کے 18 سے زائد کنٹینرز لے کر کراچی کے پورٹ قاسم پہنچا ہے تاکہ سیلاب سے متاثر ہونے والے پاکستانی خاندانوں کو ہنگامی امداد فراہم کی جا سکے۔