صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ بین الپارلیمانی یونین ماحولیاتی تبدیلی کےمنفی اثرات کم کرنےکیلیے اقدامات کرے۔
بین الپارلیمانی یونین کے صدر سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کوبااختیار بنانےکیلئےبین الپارلیمانی یونین کے مشن پر قائم رہےگا، پاکستان بین الپارلیمانی یونین سے بہت زیادہ توقعات رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق برقرار رکھنےمیں کردار کی امید کرتا ہے،امید ہے بین الپارلیمانی یونین بھارت میں جاری اسلامو فوبیا کا نوٹس لے گی ، پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب دنیا کیلئے باعثِ تشویش ہیں۔
صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، پاکستان کو گلوبل وارمنگ کے بدترین اثرات کا سامنا ہے۔
حکومت اور اپوزیشن کےدرمیان کشیدگی ختم کرنے کیلئے کردار ادا کررہا ہوں، صدر عارف علوی
ان کا کہنا تھا کہ کاربن کےاخراج میں پاکستان کاحصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے، بین الپارلیمانی یونین ماحولیاتی تبدیلی کےمنفی اثرات کم کرنےکیلیےاقدامات کرے۔
اس موقع پر بین الپارلیمانی یونین کے صدر نے سیلاب سے اموات اور انفراسٹرکچر کی تباہی پر اظہار افسوس کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بین الپارلیمانی فورم دنیا کو درپیش مسائل پر گفتگو کرتا ہے ، اجتماعی تعاون کے بغیر درپیش مسائل کو کوئی ملک اکیلاحل نہیں کرسکتا۔