پاکستانی سفارت کار کی بھارتی دفتر خارجہ طلبی، گلگت بلتستان آرڈر پر احتجاج


نئی دہلی: بھارت نے گلگت بلتستان آرڈر 2018  پر احتجاج کرتے ہوئے گلگت بلتستان کو بالواسطہ طور پر بھارت کا حصہ قرار دیا ہے۔

سفارتی ذرائع  کے مطابق اتوار کے روز پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر سید حیدر شاہ کو بھارتی وزارت خارجہ طلب کیا گیا اور بھارت کی جانب سے گلگت بلتستان آرڈر 2018 پر احتجاج کیا گیا، ذرائع نے بتایا ہے کہ  بھارت کی جانب سے گلگت بلتستان کو مقبوضہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔

پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے حال ہی میں گلگت بلتستان آرڈر کی منظوری دی تھی جس کے تحت گلگت بلتستان کے مکینوں کو پانچ سال کے لئے ٹیکس سے مشتشنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی احتجاج اقوام متحدہ کی قراردوں کے خلاف ہے کیونکہ  ان قراردادوں میں گلگت بلتستان کو متنازع علاقہ کہا گیا ہے۔

سفارتی ذرائع نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے گلگت بلتستان کو اپنا حصہ کہنا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

 


متعلقہ خبریں