بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے سنچری بنا کر مداحوں کا انتظار ختم کردیا


دبی: بھارت کے عالمی شہرت یافتہ بلے باز ویرات کوہلی نے افغانستان کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں سنچری بنا کر اپنے مداحوں کا انتظار ختم کردیا ہے۔

ایشیا کپ: افغانستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق ایشیا کپ کے میچ میں بھارت کی جانب سے کھیلنے والے ممتاز بلے باز ویرات کوہلی نے تین سال کے بعد سنچری اسکور کی ہے۔ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اپنی پہلی سنچری بنائی ہے۔

ویرات کوہلی نے اپنی سنچری مکمل کرنے کے لیے 53 گیندیں کھیلیں، 11 چوکے و 4 چھکے لگائے۔

بابر میں بہت ٹیلنٹ ہے، اسے ہر فارمیٹ پر اچھا دیکھ کر کوئی حیرت نہیں، ویرات کوہلی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی گزشتہ کئی سالوں سے سنچری نہیں بنا سکے تھے۔ انہوں نے آخری مرتبہ نومبر 2019 میں بنگلہ دیش کے خلاف سنچری بنائی تھی۔


متعلقہ خبریں