عمران خان کی تقاریر لائیو دکھانے پر پابندی ختم، تحریری فیصلہ جاری

عمران خان کی گوالمنڈی آمد سے قبل تمام دکانیں بند کرا دی گئیں

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقاریر لائیو دکھانے پر پابندی کا پیمرا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ٹی وی چینلز تاخیری سسٹم کے تحت ممنوعہ مواد کو نشر ہونے سے روکنے کے پابند ہیں۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پیمرا سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں قانون پر عمل کرانے کا پابند ہے، اگر ممنوعہ مواد نشر ہوا تو پیمرا ٹی وی چینلز کے خلاف کارروائی کرسکتا ہے۔

خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 20 اگست کا پیمرا نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں