سیاسی بیانات کے ذریعے فیصلوں پر تنقید سے توہین عدالت نہیں ہوتی، اسلام آباد ہائیکورٹ


 اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چودھری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے فواد چودھری کے خلاف توہین عدالت کی  درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیے کہ یہاں پر روز عدالتی فیصلوں پر تنقید کی جاتی ہے۔اب ہم سارے کام چھوڑ کر توہین عدالت کی درخواستیں سننا شروع کر دیں؟

یہ بھی پڑھیں:فواد چودھری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

جسٹس  بابر ستار نے استفسار کیا کہ  کس قسم کی توہین عدالت کی کارروائی ہو سکتی ہے؟  وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ فواد چودھری نے ایڈیشنل سیشن جج زیبا چودھری کے خلاف توہین آمیز بیان دیا۔فواد چودھری کے خلاف کریمنل توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیے کہ دو قسم کے بیانات پر توہین عدالت کی کارروائی ہوسکتی ہے۔سیاسی بیانات کے ذریعے فیصلوں پر تنقید سے توہین عدالت نہیں ہوتی۔جس کیس کا آپ حوالہ دے رہے ہیں لارجر بینچ کے سامنے زیر سماعت ہے۔


متعلقہ خبریں