سیلاب زدہ علاقوں اور متاثرین کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے، وزیراعظم


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں اور متاثرین کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہم نیوز کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبے،وفاق اور متعلقہ ادارے سیلاب زدگان کی مشکلات کم کرنے کیلئے کوشاں ہیں،مربوط کوششوں سے ہی حالیہ سیلاب جیسی آفت سےنمٹا جا سکتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب سے لاکھوں ایکڑ فصلیں تباہ،مال مویشی اور دیگراملاک کو نقصان پہنچا ہے، سیلاب زدگان کی فوری امداد کیلئے70ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

مزید ممکنہ بارشوں سے صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے، شہباز شریف

انہوں نے کہا کہ این ایف آر سی سی قومی سطح کے فیصلوں میں معاونت فراہم کرے گا،بطور قوم متحد ہو کر اس چیلنج کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج اورمتعلقہ اداروں کی ریسکیو وریلیف کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔


متعلقہ خبریں