سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے وفاقی حکومت کیساتھ ملکر کام کریں گے، ٹیلی تھون پورے ملک کیلئے ہے، فواد چودھری


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ییڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت بروقت اقدامات کرتی تو اس طرح کی تباہی نہیں ہوتی، تونسہ شریف میں عثمان بزدار نے بند نہ باندھا ہوتا تو نقصانات بہت زیادہ ہوتے۔

دنیا سے 10 ارب ڈالرز کی انویسٹمنٹ آرہی ہے، وزارت خزانہ لوٹ مار بند کرے، وزیراعظم عوام کیساتھ ہیں، حنیف عباسی

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے موجودہ حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ آپ نے ڈیمز نہیں بنائے، بروقت اقدامات نہیں کئے، سندھ کی قیادت تو اپنی زمینوں کو بچانے کے لیے پانی آبادی کی جانب موڑ رہی ہے، یہاں ڈیمز بنانے اور درخت اگانے کی بات عمران خان کے علاوہ کسی نے نہیں کی، حکومت تو عمران خان کو سیاست سے باہر کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ہم وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے، ٹیلی تھون پورے ملک کے لیے ہو رہے ہیں، پوری دنیا کے لوگ اس فنڈ ریزنگ میں شرکت کریں گے، سات بجے فون لائنز اوپن ہوں گی، تمام لوگ بڑھ چڑھ کر پیسے دیں۔ انہوں ںے واضح کیا کہ تحریک انصاف کی کسی بھی لوکل تنظیم کو چندہ مہم شروع کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے وفاقی وزیر خزانہ پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا مفتاح اسماعیل واضح کریں انٹیلی جنس بیورو نے کس قانون کے تحت فون ٹیپنگ کی؟  فون ٹیپنگ کرنا پاکستان میں ایک رواج بن گیا ہے، ہمارے اعلیٰ ترین عہدیداروں کے فون کی ٹیپنگ ہو رہی ہے۔

آئی ایم ایف کو لکھیں کہ پیسے واپسی کی کمٹمنٹ نہیں کر سکتے، شوکت ترین کی صوبائی وزرائے خزانہ کو ہدایت، آڈیو لیک

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ مفتاح اسماعیل پر اپوزیشن سے زیادہ ن لیگ تنقید کررہی ہے، عابد شیر علی اور دیگررہنماؤں کے بیانات سب کے سامنے ہیں، اپنی پارٹی کی تنقید کے بعد مفتاح اسماعیل کو مستعفی ہوجانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز گل کیس میں نیوز اینکر کو شامل کردیا گیا ہے، سیاسی جماعتوں کے عوام سے تعلقات بہتر رہنے چاہئیں، باقی تعلقات اوپر نیچے ہوتے رہتے ہیں، آج فیکٹریاں بند ہورہی ہیں، صوبے سیلاب سے تباہ ہوگئے ہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ کورونا کے دوران عمران خان نے آئی ایم ایف سربراہ سے گفتگو کی اور ریلیف لیا، وفاقی حکومت کو صوبوں کے خدشات کو دیکھنا ہوگا، تحریک انصاف 22 کروڑ عوام کے حقوق کی بات کررہی ہے۔

تحریک انصاف نے ملک کے خلاف سازش میں تمام حدیں پار کر دیں، مفتاح اسماعیل

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا
سیلاب کے بعد سر پلس کا معاملہ صوبوں سے طے کئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں