سیلابی صورتحال کا جائزہ: وزیرِ اعظم نوشہرہ سے چارسدہ روانہ


وزیراعظم شہبازشریف سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے نوشہرہ کے بعد چار سدہ روانہ ہو گئے ہیں۔

مردان پُل پر وزیرِ اعظم کو دریائے کابل میں سیلابی صورتحال اور جاری ریسکیو کاروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، وزیرِ اعظم نے لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے اور فوری ریسکیو کیلئے تمام تر وسائل کو برویے کار لانے کی ہدایات جاری کیں.

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں ہائیڈل توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، شہباز شریف

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کریں گے، جبکہ مہمند ڈیم کی جگہ کا دورہ بھی کریں گے۔ جبکہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز سیلاب زدگان سے اظہارِ یک جہتی کے لیے تونسہ شریف روانہ ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ   بارشوں اور سیلاب نے ملک بھر تباہی مچا رکھی ہے۔ ملک بھر میں حاليہ بارشوں اور سيلاب سےاب تک جانبحق ہونے والے افراد کى تعداد 1061 ہوگئى ہے۔

 


متعلقہ خبریں