ایشیا کپ ٹی 20: قومی ٹیم آج سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے گی

فوٹو: فائل


دبئی: ایشیا کپ ٹی 20 کے آج پاک بھارت میچ میں قومی ٹیم بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے گی۔

قومی ٹیم کا بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھنے کا مقصد پاکستان میں سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی گزشتہ روز سیلاب متاثرین کی امداد کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ ٹی 20: پاک بھارت ٹاکرا آج ہو گا

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے تمام افراد سے سیلاب متاثرین کی امداد کی اپیل بھی کر رکھی ہے۔ ایشیا کپ کے پہلے میچ میں کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کا سیاہ پٹیاں باندھنا بھی اسی کی کڑی ہے۔

ٹیم منیجر منصور رانا نے کہا ہے کہ مخیر حضرات وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں اپنے عطیات جمع کروائیں۔


متعلقہ خبریں