سیلاب کے امدادی عطیات کیلئے پاک فوج کا کوئی الگ اکاؤنٹ نہیں ہے، آئی ایس پی آر


راولپنڈی: سیلاب سے متعلق امدادی عطیات کے لیے وفاقی حکومت کا صرف ایک اکاؤنٹ ہے، اس اکاؤنٹ کا اعلان حکومت پاکستان پہلے ہی کر چکی ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کراچی پہنچ گئے، سیلابی صورتحال اور فوج کی امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ

ہم نیوز کے مطابق یہ بات پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہی ہے اور ساتھ ہی واضح کیا ہے کہ سیلاب کے امدادی عطیات کے لیے پاک فوج کا کوئی الگ اکاؤنٹ نہیں ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیلاب سے متعلق امدادی عطیات کے لیے کچھ جعلی اکاؤنٹس فوج سے منسوب کیے جا رہے ہیں۔

بارشوں اور سیلاب سے 937 افراد جاں بحق، لاکھوں مکانات تباہ

ہم نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ ایسے تمام اکاؤنٹس جعلی ہیں اور عوام سے گزارش ہے ایسی جعلی اپیلوں سے آگاہ رہیں۔


متعلقہ خبریں