بلوچستان کے متعدد شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل

بلوچستان کے متعدد شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے بارش کے سبب پریشان شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

بین الاقوامی تنظیموں اور مالی اداروں کا سیلاب متاثرین کیلئے 50 کروڑ ڈالرز سے زائد کی فوری امداد کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق صوبہ بلوچستان کے متعدد علاقوں کو بجلی کی فراہمی ٹرانسمیشن لائن میں پیدا ہونے والے ٹیکنیکل فالٹ اور ٹاور گرنے سے معطل ہوئی ہے۔

ترجمان کیسکو کے مطابق سبی و انڈسٹریل گرڈ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی متاثر ہے جب کہ کوئٹہ، مستونگ، نوشکی، چاغی اور دالبندین میں بھی بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

پاک فوج کے تمام جنرل افسران نے سیلاب متاثرین کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کردی،آئی ایس پی آر

ہم نیوز نے ترجمان کیسکو کے حوالے سے بتایا ہے کہ خاران، پشین، چمن گرڈ اسٹیشن، خضدار، وڈھ، قلات، منگچر اور سوراب گرڈ اسٹیشن کو بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔


متعلقہ خبریں