قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و آل راؤنڈر محمد حفیظ نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ڈیپارٹمنٹل کھیلوں کی بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی سے مواقع اور مالی مدد فراہم آئے گی۔ اس فیصلے پر ملک بھر میں کھیلوں سے جڑے افراد کو مبارک ہو۔
محمد حفیظ نے سابق کپتان مصباح الحق اور اظہر علی کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر میرے ساتھ آواز اٹھانے کا شکریہ۔
I would like to thank my colleagues @captainmisbahpk & @AzharAli_ to raise their voice with me & stood firm on it. Restoration of departmental cricket will provide opportunities & financial help to all sportsmen of our country. Thank U @CMShehbaz
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) August 25, 2022