پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کل بھی موسلا دھار بارش کی پیشنگوئی

rain

اگلے ہفتے بھی مون سون بارشیں ، پیشگی خبردار کردیا گیا


اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے کل بھی ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھاربارش کی پیشنگوئی کردی ہے۔

دیر بالا: سیلابی ریلے میں 5 بچے بہہ گئے، 3 کی نعشیں برآمد، 2 کی تلاش جاری

ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ کل بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی موسلا دھار بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے موسلا دھار بارش کے باعث اسلام آباد، کراچی،  حیدرآباد، راولپنڈی، لاہور، ملتان اور گوجرانوالہ کے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

بارشوں سے بہت نقصان ہوا، حکومت متاثرین کی بحالی کیلئے بھرپور کوشش کر رہی ہے، کائرہ

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلا دھار بارش سے ایبٹ آباد، مانسہرہ، دیر ،کرک، بنوں، لکی مروت اور کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جب کہ کشمیر و خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ بھی ہو سکتی ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کا امکان گلیات ، مری ، چلاس، دیامیر، گلگت، ہنزہ، استور اور اسکردومیں بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے سیاحوں اور مسافروں کو سفر کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

سندھ میں بارش اور سیلاب سے تباہی:سول حکومت کی مدد کیلئے فوج کی خدمات طلب

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش سکرنڈ میں 17 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ پڈ عیدن میں 142 اور شہید بے نظیرآباد میں 118 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں