اسلام آباد: امریکہ کے لیے نامزد سفیرعلی جہانگیر صدیقی آج رات نیویارک روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وہ 28 مئی کوواشنگٹن پہنچیں گے تاہم مقامی چھٹی ہونے کی وجہ سے 29 مئی کو اپنےعہدے کا چارج سنبھالیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عالی جہانگیر صدیقی اپنے نئے سفارتی پاسپورٹ پرسفرکریں گے۔ غالب امکان ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آئندہ ماہ کے وسط تک اپنی نامزدگی پیش کردیں گے تاہم دونوں ممالک کے درمیان قدرے کشیدہ تعلقات کی وجہ سے یہ عمل تاخیر کا شکار بھی ہوسکتا ہے۔
امریکہ میں موجود پاکستانی سفیراعزاز احمد چودھری 28 مئی کو اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوجائیں گے اور 29 مئی کو پاکستان واپس پہنچ جائیں گے۔ اعزاز چوہدری کو فروری 2016 میں امریکا میں پاکستان کا سفیر تعینات کیا گیا تھا۔