لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ اسلامی نظام ہی عورتوں کے تمام حقوق اور عزت کا ضامن ہے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے دعوؤں کے باوجود کبھی خواتین کو ان کے حقوق نہیں دیئے لیکن اسلامی نظام ہی عورتوں کے تمام حقوق اور عزت کا ضامن ہے۔
انہوں نے کہا کہ عورت جتنی مظلوم آج ہے پہلے نہ تھی جبکہ سرمایہ دارانہ نظام نے عورت کو حقوق سے محروم رکھا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی 4 روپے 69پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان
سراج الحق نے کہا کہ ملک میں خاندانی نظام کو تباہ کرنے کی سازش کی گئی۔ خواتین کو وراثت میں حصہ نہیں ملتا جبکہ جاگیرداروں اور وڈیروں نے عورت کو باندی بننے پر مجبور کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری مہنگائی اور بدامنی کی لہر سے کروڑوں خواتین متاثر ہیں، غربت کی وجہ سے لوگوں کے پاس بچیوں کو اسکولوں میں بھیجنے کے وسائل نہیں ہیں۔