اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان، جنرل سیکریٹری اسد عمر اور ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری کو توہین الیکشن کمیشن کے نوٹسز جاری کردیے ہیں۔
شہباز گل سے نہیں ملنے دیا گیا، یہاں قانون کی حکمرانی ہے یا ڈنڈے کی؟ عمران خان
ہم نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹسز کے تحت تینوں رہنماؤں کو 30 اگست کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے جلسوں اور انٹرویوز میں الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنرپر الزامات عائد کیے تھے۔
عمران خان خود کو آئین سے بالاتر سمجھتے ہیں، اداروں اور ملکوں پر سازش کا جھوٹا الزام لگایا، کائرہ
ہم نیوز کے مطابق نوٹسز کے تحت یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسد عمر اور فواد چودھری نے بھی الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پرالزامات عائد کیے تھے۔