بلوچستان : اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر کئے گئے 21 ڈیمز سیلابی ریلے کے نظر ہو گئے


بلوچستان میں حالیہ مون سون بارشوں کے بعد صوبے کے 21 ڈیمز سیلابی ریلے کے نظر ہوگئے جو اربوں روپے کے لاگت سے بنائے گئے تھے لیکن کرپشن اور ناقص تعمیراتی مواد کے استعمال کی وجہ سے یہ ڈیمز ٹوٹ گئے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق  اربوں روپے کی لاگت سے بننے والے 21ڈیمز سیلابی ریلے کی نذر ہوگئے۔

بلوچستان میں سیلابی ریلے جہاں اپنے ساتھ مکان، فصلیں اور دیگر تعمیرات کو بہا لے گئے وہیں بلوچستان میں 5سال قبل بننے والے 21ڈیمز بھی سیلابی ریلوں کی نذر ہوگئے۔

ڈیمز تعمیر کرنے والے کانٹریکٹرز ڈیمز ٹوٹنے کی وجہ بڑے پیمانے پر کرپشن کو قرار دیتے ہیں جب کہ موجودہ صوبائی حکومت نے ان الزامات کو مسترد کردیا۔


متعلقہ خبریں