پی ٹی آئی امپورٹڈ جماعت ہے، جوفارن فنڈنگ سے بنائی گئی، یوسف رضا گیلانی


 یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی امپورٹڈ جماعت ہے، جوفارن فنڈنگ سے بنائی گئی۔جواداروں کے خلاف  اکسائے یا ملک تین ٹکڑوں میں تقسیم  ہونے کی بات کرے کیا وہ محب وطن ہے؟

پیپلز پارٹی رہنما یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے علی موسیٰ کا ساتھ دینے کا اعلان کیا،علی موسیٰ کی حمایت پرن لیگ کی اعلیٰ اور مقامی قیادت کے مشکور ہیں۔ہم ملک کی نمائندگی کے لیے تیار ہیں موثر مہم چلائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان پہلے استعفٰی دے چکے ہیں پھر بھی کہتے ہیں 9 سیٹوں پر الیکشن لڑوں گا۔عمران خان کا مقصد قوم کوسڑکوں پر رکھنا ہے، اسمبلی جانا نہیں۔پی ٹی آئی امپورٹڈ جماعت ہے، جوفارن فنڈنگ سے بنائی گئی۔عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے۔

انہوں نے کہاہے کہ  جواداروں کے خلاف  اکسائے یا ملک تین ٹکڑوں میں تقسیم  ہونے کی بات کرے کیا وہ محب وطن ہے؟  ایسی باتیں محب وطن نہیں کرتے۔ شہدا اور اداروں کے خلاف اگر بات ہوگی تو وہ غلط ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ذوالفقار بھٹو کو شہید کیا گیا، ہم نے ریفرنس بھی دیا ذوالفقار بھٹو کیس کا فیصلہ آج تک نہیں آیا،ہم اس کے باوجود اداروں کی تہہ دل سے قدر کرتے ہیں۔مجھے ڈس کوالیفا ئی کیا گیا ،کبھی عدالتوں کا بائیکاٹ نہیں کیا۔


متعلقہ خبریں