24 ارب روپے کا ملزم حمزہ شہباز لندن فرار کرا دیا گیا، فواد چودھری


سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے ٹوئٹ کی تھی کہ چوبیس ارب روپے کا ملزم حمزہ شہباز لندن فرار کرا دیا گیا لیکن دو کروڑ روپے کی تحقیقات کیلئے FIA کی پانچ ٹیمیں ترتیب دی گئیں، شہباز شریف اینڈ کمپنی قوم کو بیوقوف سمجھتے ہیں۔

محرم کے بعد 25 مئ کے ملزمان کا احتساب شروع ہو گا قوم حقیقی آزادی جدوجہد کے آخری مرحلے کی تیاری کرے۔


مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے فواد چودھری کے ٹویٹ پہ ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ بے شرم آدمی دو سال جیل میں رکھا ، چار سال تحقیقات کیں اور دھیلے کی کرپشن نہ مل سکی ایک جھوٹا الزام ثابت نہ ہو سکا۔

طلال چودھری نے ٹوئٹ کی کہ احتساب اب صرف اور صرف فارن ایجنٹ عمران خان اور فارن ایڈد پولیٹیکل پارٹی کا ہوگا باقی تماشہ ختم۔


متعلقہ خبریں