کامن ویلتھ گیمز کے جیولن تھرو ایونٹ میں آج پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم ایکشن میں ہوں گے۔
پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 40 منٹ پر جیولن تھرو مقابلے ہوں گے۔پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم ایکشن میں نظر آئیں گے۔
ارشد ندیم نے ویڈیو پیغام میں کیہا ہے کہ کہنی اور گھٹنے کی انجری کے باوجود محنت کی ہے۔آج فائنل میں اچھا پرفارم کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں :کامن ویلتھ گیمز: شجر عباس 200میٹر ریس کے فائنل میں میڈل نہ جیت سکے
ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم نے ہمیشہ محبت دی ہے آج بھی قوم سے دعاؤں کی اپیل ہے۔میں نے پوری لگن سے محنت کی ہے نتیجہ خدا کے ہاتھ میں ہے۔