فیاض الحسن چوہان کو ترجمان حکومت پنجاب بنا دیا گیا


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فیاض الحسن چوہان کو ترجمان حکومت پنجاب بنا دیا گیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پنجاب حکومت کی ترجمانی میرے لیے اعزاز ہے، عمران خان اوروزیر اعلیٰ پرویز الہٰی کےاعتماد پر ان کا شکر گزار ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ چودھری پرویز الہٰی ایک تجربہ کاراورمنجھے ہوئے سیاستدان ہیں۔

فیاض الحسن چوہان کی پنجاب کابینہ میں انٹری

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا 30سالہ سیاسی تجربہ عوامی فلاح کےمنصوبوں سےواضح ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سیاست سے آؤٹ کرنے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کابینہ کے وزرا نے حلف اٹھا لیا

اس سے قبل فیاض الحسن چوہان بزدار کابینہ میں بطور وزیر اطلاعات ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔

اس وقت تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں