صدر مملکت عارف علوی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق دوبارہ بات چیت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق صدر عارف علوی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہمدردیاں پاکستان آرمی اور شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیلئے ان کی رہائش گاہوں پر جائیں گے۔
ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید 3 فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا
یاد رہے کہ بلوچستان میں پاک فوج کے لاپتہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملا تھا، حادثے میں کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسران اور جوان شہید ہوئے ہیں۔