عمران خان کا سیاست میں رہنے کا کوئی جواز نہیں، اعظم نذیر تارڑ


وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کا سیاست میں رہنے کا کوئی جواز نہیں، جواز بنائیں گے بھی توپ اکستان کا قانون ایسا کرنے نہیں دے گا۔

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس پر الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 8 سال کے طویل عرصے بعدالیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ دیا،کیس میں 9 وکیل بدلے گئے، فیصلے پر الیکشن کمیشن کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

عمران خان نے ہر معاملے میں غلط بیانی سے کام لیا، وزیر داخلہ

انہوں نے کہا کہ بیرونی فنڈنگ اور قانون سے متصادم ہے اس کا تفصیل سے ذکر کر دیا گیا، بہت سارے ایسے لوگ ہیں جن کا اوریجن امریکی، بھارتی اور اسرائیلی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ صادر ہوگیا کہ عمران خان کی منی ٹریل قانون کے خلاف ہے،عمران خان کاتو سیاست میں رہنے کا کوئی جواز نہیں،وفاقی حکومت کے پاس جب یہ معاملہ آئے گا، قانون اپنا راستہ لے گا۔


متعلقہ خبریں