ثابت ہوا عمران خان مصدقہ جھوٹے ہیں، وزیر اعظم

مشکل آن پڑی ہے،قربانی دینا ہوگی، روپیہ ہچکولے کھا رہا ہے، کب تک کشکول لیکر پھریں گے؟ وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایک بار پھر ثابت ہوا عمران خان مصدقہ جھوٹے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمشن کا فیصلہ عمران خان پر فرد جرم ہے کہ انہوں نے جھوٹے حلف نامے جمع کرائے اور غیر قانونی طور پر غیر ملکی رقم وصول کر کے آئین پاکستان کی خلاف ورزی کی۔ ایک بار پھر ثابت ہوا کہ عمران خان مصدقہ جھوٹے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے شفاف طریقے سے بیرون ملک پاکستانیوں سے فنڈ ریزنگ کی، حماد اظہر

انہوں نے کہا کہ قوم کو عمران خان کی سیاست کے مضمرات پر غور کرنا چاہیے۔


متعلقہ خبریں