کامن ویلتھ گیمز: پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بھارتی ٹیم نے شکست دے دی

کامن ویلتھ گیمز: پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بھارتی ٹیم نے شکست دے دی

برمنگھم: کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیم نے 8 وکٹوں سے شکست دی ہے۔

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

ہم نیوز کے مطابق پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے جیت کے لیے بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیم کو 100 رنز کا ہدف دیا تھا، بھارٹی ٹیم نے 100 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر 12 ویں اوورز میں حاصل کرلیا۔ بھارت کی جانب سے سمرتی مندھانہ نے 63 رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیلی۔ پاکستان کی جانب سے عمیمہ اور طوبیٰ نے ایک / ایک وکٹ حاصل کی۔

کامن ویلتھ گیمز: پاکستانی باکسر الیاس حسین نے حریف کو ناک آوٹ کر دیا

ہم نیوز کے مطابق کامن ویلتھ گیمز میں وومن ٹی 20 کرکٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے منیبہ علی 32 رنز بنا کر نمایاں رہی تھیں جب کہ عالیہ ریاض 18 اور بسمہ معروف 17 رنزبنا کر نمایاں رہی تھیں۔

پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

کامن ویلتھ گیمز: قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی اہم کھلاڑی بھارت کیخلاف میچ سے باہر

واضح رہے کہ دونوں کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا میچ 20 اوورز کے بجائے صرف 18 اوورز پر مشتمل تھا کیوںکہ بارش کے باعث میچ وقت پر شروع نہیں ہو سکا تھا۔

کامن ویلتھ گیمز کے اپنے پہلے میچ میں بھی پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم بارباڈوس کی ٹیم سے ہار گئی تھی جب کہ آسٹریلیا نے بھارتی ٹیم کو شکست دی تھی۔

کامن ویلتھ گیمز: حکومت نےکھلاڑیوں کے ساتھ ہاتھ کردیا

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں خواتین کے کرکٹ مقابلے شامل کیے گئے ہیں جس کے بعد کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، بارباڈوس، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں