ن لیگ کا اسپیکر کا انتخاب عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان


ن لیگ نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کا انتخاب عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

ہم نیوز کے مطابق لیگی رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ آئین کے مطابق اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب خفیہ ووٹ کے ذریعے ہوگا،الیکشن بہت پرامن طریقے سے جاری تھا مگر پرویزالہیٰ نے دھاندلی شروع کردی۔

انہوں نے کہا کہ اگر ان لوگوں کے لیے رات کو عدالت کھل سکتی ہے تو ہم بھی جائیں گے،امید کرتے ہیں ہمارے لیے بھی عدالت رات کو کھولی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ بیلٹ پیپرز پر نمبر ہیں اور کچھ پر نہیں،یہ دھاندلی ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کے لیے پولنگ شروع ہوگئی ہے، حکومتی امیدوار سبطین خان اور اپوزیشن کے امیدوار ملک سیف الملوک کھوکھر آمنے سامنے ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بھی آج ہی رائے شماری ہو رہی ہے، پی ٹی آئی نے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا رکھی ہے۔


متعلقہ خبریں