پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا دورہ لاہور ایک بار پھر خراب موسم کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے۔
عمران خان گذشتہ روز بھی موسم کی خرابی کے باعث لاہور نہیں جا سکے تھے، ذرائع کے مطابق عمران خان نے لاہور میں پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کرنا تھا لیکن خراب موسم کی وجہ سے وہ لاہور نہیں جا پا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ق لیگ اور پی ٹی آئی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پنجاب اسمبلی میں ہونا تھا۔
یاد رہے پنجاب اسمبلی آج نیا اسپیکر منتخب کرے گی جبکہ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر بھی ووٹنگ ہوگی۔