رانا ثنا اللہ کو گورنر راج کے بجائے عوامی راج کی بات کرنی چاہئے، راجہ بشارت

راجہ بشارت

زیر گردش ویڈیو پر راجہ بشارت نے خاموشی توڑ دی


سابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کو اس وقت گورنر راج کے بجائے عوامی راج کی بات کرنی چاہئے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام نے اپنا فیصلہ تحریک انصاف کے حق میں سنا دیا ہے، عوامی مینڈیٹ کے مطابق چودھری پرویز الہٰی وزیراعلی پنجاب ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ کو گورنر راج کی بات کرنے سے پہلے متعلقہ آرٹیکل بھی پڑھ لینے چاہئے، متعلقہ آرٹیکلز کے مطابق گورنر راج لگانے میں ان کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔

صدر نے کہا تو گورنر راج لگانا ہوگا، گورنر سندھ

خیال رہے کہ وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے پنجاب میں گورنر راج نافذ کرنے کی دھمکی دی ہے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ میرے پنجاب میں داخلے پر پابندی کی باتیں کی جا رہی ہیں، ایسا کریں، وزارت داخلہ نے بھی پنجاب میں گورنر راج کی سمری پر کام شروع کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں میرے داخلے پر پابندی گورنر راج کا جواز ہو گا۔

وزیر داخلہ نے انکشاف کیا کہ عدم اعتماد تحریک کی کامیابی کے بعد ن لیگ کا فیصلہ الیکشن میں جانا تھا، ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے شہباز شریف نے قیادت سنبھالی۔


متعلقہ خبریں