رونالڈینو نے شادی کی افواہوں کی تردید کر دی


براسیلیا: معروف برازیلی فٹ بالر رونالڈینو نے اپنی شادی کی ان افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ معروف کھلاڑی بیک وقت دو خواتیں سے بیاہ رچائیں گے۔

برازیلی فٹ بالر نے جمعرات کے روزایک موسیقی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری شادی کی خبریں سب سے بڑا جھوٹ ہیں، میں قطعاً شادی نہیں کر رہا۔

برازیلین میڈیا ہاؤس گلوبو نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا کہ رونالڈینو نے شادی کی افواہوں کی تردید کی ہے۔

کھیل اور ذاتی زندگی سے متعلق تفصیلات سوشل میڈیا سائٹس پر شیئر کرنے کی شہرت رکھنے والے رونالڈینو نے ابھی تک اپنے کسی سوشل نیٹ ورک پر شادی کے متعلق کوئی بات نہیں کی۔

ایک روز قبل شائع کی گئی رپورٹ میں برطانوی اخبار’دی مرر‘  نے برازیلین میڈیا کے توسط سے دعویٰ کیا تھا کہ 38 سالہ برازیلی فٹ بالر اگست میں بیک وقت دو لڑکیوں سے شادی کریں گے۔

برطانوی اخبار کا مزید کہنا تھا کہ رونالڈینو نے گزشتہ سال جنوری میں سسیلا کوئیلہو اور بیٹریز سوزا کو ایک وقت میں ایک ہی دن پروپوز کیا تھا۔

یہ خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی تھی تاہم اب رونالڈینو نے اس خبر کی تردید کر دی ہے۔


متعلقہ خبریں