بھارت: پہلی قبائلی خاتون نے صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

بھارت: پہلی قبائلی خاتون نے صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

نئی دہلی: بھارت کی نو منتخب صدر دروپدی مرمو نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ وہ ملکی تاریخ میں پہلی قبائلی خاتون ہیں جو اس اعلیٰ ترین منصب تک پہنچی ہیں۔

راولپنڈی: بھارتی خاتون کی 75 سال بعد پریم نگر کی پریم گلی آمد، شاندار استقبال، بھنگڑے،جذباتی مناظر

ہم نیوز نے مؤقر بھاری نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے حوالے سے بتایا ہے کہ نو منتخب صدردروپدی مرمو سے عہدے کا حلف بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رامانہ نے لیا جس کے بعد انہیں قواعد و ضوابط کے تحت 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

بھارت کی نومنتخب صدر دروپدی مرمو نے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد گارڈ آف آنر کا بھی معائنہ کیا۔

منکی پاکس وبا بھارت بھی پہنچ گئی

واضح رہے کہ قبائلی خاتون دروپدی مرمو نے پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں سے 64 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں جب کہ ان کا مقابلہ اپوزیشن کے امیدوار یشونت سنہا سے تھا۔ یشونت سنہا بی جے پی کے سابق رہنما ہیں۔

نو منتخب صدر دروپدی مرمو نے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد کہا کہ ان کی کامیابی دراصل بھارت میں بسنے والے ہرغریب کی کامیابی ہے اور ان کا اعلیٰ ترین منصب تک پہنچنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک میں آباد غریب افراد صرف خواب ہی نہیں دیکھ سکتے ہیں بلکہ ان کی تعبیر پا بھی سکتے ہیں۔

بھارتی شہری، بھارت سے ناخوش، 4 لاکھ نے شہریت چھوڑ دی

صدارتی انتخاب کے لیے وفاقی دارالحکومت نئی دہلی سمیت ملک بھر کی ریاستی اسمبلیوں میں پولنگ ہوئی تھی اور اعداد و شمار کے تحت 99 فیصد ووٹرز نے ووٹنگ میں حصہ لیا تھا۔


متعلقہ خبریں